Saturday, September 21, 2024

سب سے زیادہ بار فٹبال ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز برازیل کے پاس

سب سے زیادہ بار فٹبال ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز برازیل کے پاس
June 13, 2018
ماسکو ( 92 نیوز) فٹبال ورلڈکپ 2018  کے اکیس ویں ایڈیشن  کا ہلہ گلہ ایک ماہ تک جاری رہے گا، اب تک ہونے والے 20 ایڈیشنز میں برازیل کی ٹیم سرفہرست ہے ۔  برازیلین ٹیم کو 5 بار ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ پر نظر ڈالیں تو  اب تک 20 ایڈیشن ہو چکے ہیں ،پہلے ایڈیشن  کا انعقاد 1930  میں یوروگوائے میں ہوا ،میزبان ملک  ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہا ۔ اٹلی اور جرمنی کی ٹیم نے چار ،چار ،یوروگوائے اور ارجنٹائن نے دو،دوجب کہ انگلینڈ ،فرانس اور اسپین نے ایک ،ایک بار  ٹرافی پر قبضہ جما یا ۔ آخری ایڈیشن 2014 میں برازیل میں کھیلا گیا ،فائنل میں جرمنی کی ٹیم نے ارجنٹائن کے ارمان خاک میں ملائے تھے ۔