Saturday, January 29, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سب جانتے ہیں کہ ایک نئی کہانی لکھی جا رہی ہے ،طلال چودھری

سب جانتے ہیں کہ ایک نئی کہانی لکھی جا رہی ہے ،طلال چودھری
July 9, 2017

کراچی (92نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن  کے مرکزی رہنماطلال چودھری کہتے ہیں سب کومعلوم ہے نئی کہانی  بنے گی۔اسکرپٹ لکھنے والوں نے پہلے بھٹوکوجان سے مارااب نواز شریف کے پیچھے پڑے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ نواز نے  اپنی توپوں کارخ سپریم کورٹ کی جانب  کردیا ، کراچی ائیر پورٹ  پر پارٹی کے مرکزی رہنماءطلال چوہدری کہتے ہیں آزادعدلیہ سے آزادفیصلہ چاہتے ہیں اسکرپٹ لکھنے والواسکریٹ تبدیل کرو۔

طلال چودھری نے کہا کہ سب معلوم ہےکہ کھیل کہاں سے کھیلاجارہاہے کسی نے انگلی اٹھانے کی کوشش کی تویہ انگلی پاکستان پراٹھے گی نون لیگ پرنہیں ۔ لیگی رہنماکاکہناتھاکہ جوبھی فیصلہ آیا،،اس کاسامناکرینگے۔