Tuesday, September 27, 2022

سبی کا میلا مویشیاں واسپاں دوسرے روز بھی جاری

سبی کا میلا مویشیاں واسپاں دوسرے روز بھی جاری
سبی(ویب ڈیسک) سبی کا تا ریخی اور ثقافتی میلہ مو یشیاں واسپاں 2015 رنگا رنگ تقریبات کے ساتھ دوسرے روز بھی زور و شور سے جاری ہے سبی کا چھ روزہ سالانہ تاریخی و ثقافتی میلہ مو یشیاں واسپاں رنگا رنگ تقریبات کے ساتھ دوسرے روز بھی جاری ہے دوسرے روز کے مہمان خصوصی و زیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ تھے اُن کے ہمراہ سابق نگراں وزیر اعلی بلوچستان نواب غوث بخش با روزئی بھی تھے ثقافتی میلہ میں مختلف اسکولوں کے چھ سو طلباء نے فلاور شوپیش کیا اور رقص پا رٹیوں نے علاقائی رقص پیش کئے ثقافتی میلے میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر مسز نور نے خوبصورت گیت پیش کیا۔ میلے میں رات کو آتش بازی بھی کی گئی آتش با زی شروع ہو تے ہی پورا اسٹیڈیم روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔