Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سبی: حضرت سید سخی سالم شاہ بخاریؒ کے 103 عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات جاری

سبی: حضرت سید سخی سالم شاہ بخاریؒ کے 103 عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات جاری
January 24, 2018

سبی (92 نیوز) سبی میں عظیم صوفی بزرگ حضرت سید سخی سالم شاہ بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے ایک سو تین ویں عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات جاری ہیں۔ عقیدت مند جوق درجوق یہاں کا رخ کر رہے ہیں۔

سبی میں عظیم صوفی بزرگ حضرت سید سخی پیر سالم شاہ بخاریؒ کے تین روزہ عرس مبارک کی تقربیات کا آغاز سجادہ نشین بابا غوث بخش اور ضلعی چیئرمین ملک قائم الدین دھپال نے مزار شریف پر چادر پوشی سے کیا۔

عرس کی تقریبات میں قرآن خوانی، محفل سماع اور دودھ کی سبیل کا خصوصی طور پر اہتمام کیا جاتا ہے۔ تین روزہ تقریبات کے دوران لنگر دن رات بلاتعطل جاری رہتا ہے۔ عرس مبارک میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ ہندو برادری بھی کثیر تعداد میں شریک ہوتی ہے۔

حضرت سید سخی پیر سالم شاہ بخاریؒ اپنے چھوٹے بھائی سید شیرشاہ بخاریؒ اور بہن کے ہمراہ تقریبا تین سو سال قبل بخارا سے تشریف لائے اور سبی کو مستقل مسکن بنایا۔ آپؒ کا سلسلہ نسب امام زین العابدین رضی اللہ عنہ سے جا ملتا ہے۔

حضرت سید سخی پیرسالم شاہ بخاریؒ کے عرس مبارک پر فقراء کی بڑی تعداد اس آس اور امید پر آتی ہے کہ اﷲ تعالی اپنی ان پیاری ہستیوں کے صدقے میں ہماری مرادیں بھی پوری کر ے ۔