Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سبین محمود اور وحیدالرحمن کا قتل سازش ہے: آئی جی سندھ

سبین محمود اور وحیدالرحمن کا قتل سازش ہے: آئی جی سندھ
May 1, 2015
کراچی (92نیوز) آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کہا ہے کہ کراچی میں بہت سے گروپس کام کر رہے ہیں، پروفیسر وحیدالرحمن اور سبین محمود کے قتل کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دونوں قتل کیسوں پر ہونیوالی پیشرفت بارے پوچھے گئے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کیا۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ کراچی میں جرائم کی سطح کم ہوئی تھی۔ نئے ہونے والے واقعہ کی تحقیقات کے بارے میں بھی جلد آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں دہشت گردی کو قابو کرنے کی پوری کوشش کی اور دہشت گردوں کے گینگ اور رہنماو ¿ں کو ختم کردیا گیا ہے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سبین اور وحید الرحمان کا قتل سازش ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔