Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سبزیاں کھائیں صحت بنائیں !!! آج سبزیوں کا عالمی دن ہے

سبزیاں کھائیں صحت بنائیں !!! آج سبزیوں کا عالمی دن ہے
October 1, 2015
اسلام آباد (92نیوز) سبزیاں ہماری زندگی کا اہم ترین جزو ہیں اور ان کے بغیر زندگی کو دشوار تصور کیا جاتا ہے۔ سبزیاں نہ صرف ہماری غذا کی ضرورت کو پورا کرتی ہیں بلکہ ہمیں صحت مند بناتی ہیں۔ یکم اکتوبر کو عالمی سطح پر سبزیوں کا دن منایا جاتا ہے۔ اس دن کا مقصد لوگوں میں سبزیوں کی استعمال کی افادیت اور اہمیت کو اجاکر کرنا ہے۔ سبزیاں قدرتی نعمتوں میں سے ایک بڑی نعمت ہیں۔ ہر سبزی نا صرف الگ ذائقہ رکھتی ہے بلکہ قدرت نے سبزیوں میں انسانوں کے لئے بہت سے فوائد بھی چھپا رکھے ہیں۔ سبزی خوری کے انہی فوائد سے لوگوں کو آگاہی دینے کے لئے 1974ءمیں ”نارتھ امیریکن ویجی ٹیبل سوسائٹی“ کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس تنظیم کی کوششوں کی بدولت 1977ءسے ہر سال یکم اکتوبر کو ”سبزی خوری“ کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یکم اکتوبر کو ”سبزی خوری“ کے حوالے سے پوری دنیا میں مختلف سیمینارز منعقد کیے جاتے ہیں جن میں لوگوں کو سبزیوں کی جانب رغبت دلانے کے لئے مختلف لیکچرز اور سبزیاں پکانے کے مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سبزیوں کو پکانے کی بجائے کچی سبزیاں کھانا صحت کے لئے زیادہ مفید ہے۔ قدرت نے سبزیوں کے ساتھ ساتھ ان کے چھلکوں میں بھی بہت سے فوائد چھپا رکھے ہیں۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ مختلف سبزیوں کے فوائد مختلف ہوتے ہیں۔ آئرن کی کمی ہوتو پالک کھائیں۔ وٹامن ڈی حاصل کرنا ہے تو بھنڈی کھائیں۔ سبزیوں کا استعمال انسانی صحت کے لیے فائدے مند ہے تاہم کھانے سے قبل اچھی طرح سے سبزیوں کو صاف کرنا ضروری ہے۔ سبزیوں کے استعمال سے انسانی صحت پر مفید اثرات پڑتے ہیں۔ بات ہو رنگت کے نکھار کی یا موٹا پے میں کمی کی یا پھر کم کرنا ہو کولیسٹرول سبزیو ں سے بہتر کوئی غذا نہیں ہے۔ دوسری جانب اکثر کہا جاتا ہے کہ سبزیاں صحت کے لیے مفید ہونے کے ساتھ ساتھ کئی بیماریوں سے بھی بچاتی ہیں مگر اب یہ بات صرف بات ہی رہ گئی ہے۔ صنعتی شہر فیصل آباد میں کارخانوں سے نکلنے والا زہریلا پانی کھیتوں میں انہی سبزیوں کو لگایا جا رہا ہے۔ ہم نہیں ماہرین کہتے ہیں کہ یہ سبزیاں اس قدر خطرناک ہیں کہ سوچا بھی نہیں جا سکتا۔ فیکٹریوں سے نکلنے والے اس پانی میں اتنے خطرناک کیمیکلز اور رنگ شامل ہیں کہ جو ہر چیز کو تباہ کر دینے کیلئے کافی ہیں۔ سینکڑوں کارخانوں سے روزانہ خارج ہونیوالے کروڑوں گیلن زہریلے پانی سے سبزیوں کو سیراب کیا جاتا ہے۔ بیشتر شہری اچھی صحت کی خاطر کھانے میں ترجیح دیتے ہیں سبزیوں کو مگر انہیں شاید یہ معلوم نہیں کہ زہریلے پانی سے تیار ہونے والی یہ سبزیاں گوشت سے بھی زیادہ نقصان دہ ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔