Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ساہیوال: کول پاور پراجیکٹ کے سکیورٹی انچارج نے زندگی کا خاتمہ کر لیا، رشوت کے الزام میں بند اے ایس آئی نے خودکشی کرلی

ساہیوال: کول پاور پراجیکٹ کے سکیورٹی انچارج نے زندگی کا خاتمہ کر لیا، رشوت کے الزام میں بند اے ایس آئی نے خودکشی کرلی
August 25, 2015
ساہیوال (نائنٹی ٹو نیوز) ساہیوال میں کول پاور پراجیکٹ کے سکیورٹی انچارج نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا جبکہ رشوت کے الزام میں گرفتار اے ایس آئی نے بھی خودکشی کر لی۔ ساہیوال میں کول پاور پراجیکٹ کے سکیورٹی انچارج ڈی ایس پی غلام شاہین نے خود کو گولی مار لی جسے اسپتال لے جایا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکا۔ اہلخانہ کے مطابق وہ گھریلو معاملات اور افسروں کے ناروا سلوک کے باعث پریشان تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ تھانہ فرید ٹاؤن کی حوالات میں بند اے ایس آئی محمد ایوب نے خودکشی کر لی۔ محمد ایوب کو گزشتہ روز اینٹی کرپشن اہلکاروں نے خاتون سے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔ محمد ایوب حوالات میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔