Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ساہیوال : شہری سے موٹرسائیکل چھیننے کے بعد فرار ہونے والے پولیس اہلکار نکلے

ساہیوال : شہری سے موٹرسائیکل چھیننے کے بعد فرار ہونے والے پولیس اہلکار نکلے
August 1, 2016
ساہیوال(92نیوز)عوام کی حفاظت کرنیوالے خود ہی لٹیرے بن گئے۔ ساہیوال میں جھال روڈ پر دو مسلح موٹر سائیکل سوار شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوتے وقت عوام کے ہتھے چڑ گئے۔عوام نے چھترول کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کیے تو پتا چلا واردات کرنے والے دونوں ڈاکو پولیس کے حاضر سروس ملازم ہیں۔ تفصیلات کےمطابق عوام کی حفاظت کرنیوالے خود ہی لٹیرے بن گئے ،ساہیوال میں جھال روڈ پر دو مسلح موٹر سائیکل سوار شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوتے وقت عوام کے ہتھے چڑ گئے۔عوام نے چھترول کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کیے تو پتا چلا واردات کرنے والے دونوں ڈاکو پولیس کے حاضر سروس ملازم ہیں جنہوں نے جھال روڈ پل کے قریب دو موٹر سائیکل سواروں کو روکا اور ان کے اوپر سرکاری گن تان لی اور ان سے پیسے چھین لئے لوگ وہاں جع ہوگئے اور ان پر قابو پالیا اور ان کی سرکاری گن بھی چھین لی  جس میں گولیاں موجود تھیں۔ پولیس کے حاضر سروس ملازمین کے نام مشتاق اور ساجد بتائے جا رہے ہیں دونوں کانسٹیبل تھانہ فتح شیر میں تعینات ہیں ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں پولیس اہلکار اپنے تھانہ کی حدود میں ہی واردات کر رہے تھے۔ پولیس نے دونوں اہلکاروں کو گرفتار کر کے تھانہ فتح شیر حوالات میں بند کر دیا ہے۔