Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ساہیوال: شرقی بائی پاس کے قریب آئل ٹینکر تیز رفتاری میں موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گیا

ساہیوال: شرقی بائی پاس کے قریب آئل ٹینکر تیز رفتاری میں موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گیا
January 5, 2018

ساہیوال (92 نیوز) ساہیوال میں شرقی بائی پاس کے قریب ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے تیز رفتاری میں موڑ کاٹتے ہوئے آئل ٹینکر الٹ گیا۔
تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکر کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ کراچی سے پیٹرول لے کر لاہور کی جانب جا رہا تھا۔
ٹینکر میں موجود چالیس ہزار لیٹر تیل بہنے لگا تو ریسکیو اور انتظامیہ نے بروقت پہنچ کر ٹینکر کو اپنے حصار میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا تاکہ بڑے حادثے سے بچا جا سکے۔
ادھر موقع پر موجود پولیس اہلکاروں اور انتظامیہ کے افسران میڈیا نمائندگان سے بدتمیزی سے پیش آتے رہے۔