ساہیوال : سنٹرل جیل میں قتل کے مجرم کو پھانسی دیدی گئی
![ساہیوال : سنٹرل جیل میں قتل کے مجرم کو پھانسی دیدی گئی](https://urdu.92newshd.tv/wp-content/uploads/2016/05/hanged.jpg)
ساہیوال(92نیوز)ساہیوال کی سنٹرل جیل میں قتل کے ایک اور مجرم کو آج پھانسی دے دی گئی ہے ۔
تفصیلات کےمطابق ساہیوال کی سنٹرل جیل میں ایک اور مجرم کو تختہ دار پر چڑھا دیا گیا ہے ۔
مجرم منشا نے 2001میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص کو قتل کردیاتھا۔