Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ساہیوال اور بہاولپور میں سزائے موت کے دو قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

ساہیوال اور بہاولپور میں سزائے موت کے دو قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا
September 1, 2015
ساہیوال (92نیوز) ساہیوال اور بہاولپور میں سزائے موت کے دو قیدیوں کوپھانسی دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال اور بہاولپور میں سزائے موت کے دو قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ ساہیوال سنٹرل جیل میں قتل کے مجرم اشرف کو پھانسی دی گئی۔ مجرم اشرف نے انیس سو چورانوے میں تلخ کلامی پر محلے دار شہزاد کو قتل کیا تھا۔ بہاولپور سنٹرل جیل میں سزائے موت کے قیدی جمعہ لبانہ کو بھی پھانسی دی گئی۔ مجرم جمعہ لبانہ نے پندرہ سال قبل فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کیا تھا۔ گزشتہ رات دونوں مجرموں کی اہل خانہ سے آخری ملاقات کرائی گئی۔ پھانسی کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے کر دی گئیں۔