Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ساہیوال اورفیصل آباد میں دو مجرموں کو پھانسی دیدی گی

ساہیوال اورفیصل آباد میں دو مجرموں کو پھانسی دیدی گی
April 12, 2016
ساہیوال ،فیصل آباد(92نیوز)ساہیوال اور فیصل آ باد کی سینٹرل جیلوں میں دو مجرموں کو پھانسی دے دی گئی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق ساہیوال اور فیصل آ باد کی جیلوں میں دو مجرم تختہ دار پر جھول گئے ہیں۔ ساہیوال کی جیل میں پھانسی  کے پھندے پر جھولنے والے مجرم اشرف نے معمولی رنجش پر 2000میں ایک شخص کو قتل کر دیا تھا ۔دوسری طرف فیصل آباد کی سنٹرل جیل میں مخالف کو قتل کرنیوالے قاتل عدیل شہزاد کو بھی پھانسی کے تختے پر چڑھا دیا گیا ہے ۔ عدیل شہزاد نے پندرہ برس قبل اپنے مخالف کو قتل کیا تھا ،صدر پاکستان نے مجرم کی رحم کی اپیل بھی مسترد کردی تھی جس کے بعد آج سے پھانسی دے دی گئی ہے ۔