ساںحہ منیٰ میں 63لاپتہ پاکستانیوں میں سےمزیدچار کی شہادت کی تصدیق ہوگئی ہے : طارق فضل چودھری
اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم ہاؤس کے فوکل پرسن طارق فضل چودھری کا کہنا ہے کہ تازہ اطلاعات کے مطابق 63لاپتہ افراد میں سے مزید 4کے شہید ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم ہاؤس کے فوکل پرسن طارق فضل چودھری کا کہنا ہے کہ حکومت سانحہ منٰی کے شہداء کے ورثا اور زخمیوں کے حوالے سے تمام تر اقدامات کر رہی ہےاور اس حوالے سے پاکستان اور سعودی عرب مکمل رابطے میں ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ تازہ اطلاعات کے مطابق 63لاپتہ افراد میں سے مزید 4کے شہید ہونے کی تصدیق ہو گئی ہےجسکے بعد سانحہ منی میں پاکستانی شہداء کی تعداد 44ہو گئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پرائم منسٹر آفس سے لاپتہ افراد کے لواحقین کو کال کر کے معلومات فراہم کی جا رہی ہیں ۔