Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ساون آئے ساون جائے ... گلوکار اخلاق احمد کو مداحوں سے بچھڑے 17 برس بیت گئے

ساون آئے ساون جائے ... گلوکار اخلاق احمد کو مداحوں سے بچھڑے 17 برس بیت گئے
August 4, 2016
لاہور (92نیوز) اخلاق احمد پاکستانی فلموں کے مایہ ناز گلوکار تھے۔ انہیں ہم سے بچھڑے سترہ برس بیت چکے ہیں مگر ان کے نغموں کی تازگی آج بھی برقرار ہے۔ تفصیلات کے مطابق مدھر آواز کے مالک اخلاق احمد کو فلم ”پازیب“ کے ذریعے پہلی بار فلمی نغمے گانے کا موقع ملا مگر ان کی پہچان بنی 1974ءمیں ریلیز ہونے والی فلم ”چاہت“ کے گیتوں سے۔ ان کے مشہور گیتوں میں ”ساون آئے ساون جائے‘ سونا نہ چاندی نہ کوئی محل“ شامل ہیں۔ ان کے صدا بہار گیت آج بھی سننے والوں کے کانوں میں رس گھولتے ہیں۔ دلچسپ بات ہے کہ اخلاق احمد کے سب سے یادگار فلمی نغمے انکے دوست ندیم پر ہی فلمائے گئے۔ چھبیس سالہ فلمی کیرئیر میں اخلاق احمد نے 62 فلموں کے لیے سو کے قریب گیت گائے جبکہ انہیں بہترین گلوکار کی حیثیت سے آٹھ بار نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 80ءکی دہائی میں جب پنجابی فلموں کا دور شروع ہوا تو اخلاق احمد نے خود کو ٹی وی تک محدود کر لیا۔ اسکے بعد انھوں نے اپنی زندگی کا آخری گانا 1998ءمیں فلم ”نکاح “کے لیے گایا۔ اخلاق احمد نے اپنی زند گی کا آخری وقت کینسر سے لڑتے ہوئے گزارا اور بالآخر وہ 4 اگست 1999ءکو زندگی کی جنگ ہار گئے۔