Saturday, July 27, 2024

سان فرانسسکو: ریپبلکن پارٹی کے کنونشن سے خطاب سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ کو احتجاج کا سامنا

سان فرانسسکو: ریپبلکن پارٹی کے کنونشن سے خطاب سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ کو احتجاج کا سامنا
April 30, 2016
سان فرانسسکو(ویب ڈیسک)سان فرانسسکو میں سیکڑوں افراد نے اس وقت ڈونلڈ ٹرمپ کے رنگ میں بھنگ ڈال دی جب وہ ریپبلکن پارٹی کے کنونشن میں خطاب کرنے والے تھے مظاہرین نے اس قدر ہنگامہ کیا کہ ٹرمپ کے قافلے کو پچھلے  دروازے سے اجتماع کے مقام پر آنا پڑا۔ تفصیلات کےمطابق ڈونلڈ ٹرمپ سان فرانسسکو میں ریپبلکن پارٹی  کے کنونشن میں شرکت کےلئے آئے انہیں مخالفین کی سخت مزاحمت اور احتجاج کا سامنا رہا ،،ان کی آمد سے پہلے سیکڑوں افراد نے جلسہ کے مقام کو آنے والے راستے بندکر دیئے اور احتجاج کرنے حیات ریجنسی ہوٹل پہنچ گئے سیکیورٹی اہلکاروں نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی لیکن ان کی ایک نہ چلی اور ٹرمپ کے مخالفین پولیس اور کنونشن انتظامیہ سے لڑتے جھگڑتے تمام رکاوٹیں  روندتے ہوئے کنونشن کے مقام پر پہنچ گئے  ٹرمپ کے قافلے کو راستے میں روک کر انہیں پچھلے دروازے سے ہوٹل پہنچایا گیا،کیلیفورنیا میں ری پبلکن پارٹی کی پرائمری  تو سات جون کو ہے لیکن  ٹرمپ  ریپبلکن اجتماع سے خطاب کے شوق میں   آج ہی سان  فرانسسکو  پہنچ گئے  لیکن ان کا پالا استقبالیوں کی بجائےمخالفین  سےپڑ گیا۔