Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سانگھڑ : پولیس کا سرچ آپریشن،5ملزم گرفتار

سانگھڑ : پولیس کا سرچ آپریشن،5ملزم گرفتار
August 13, 2016
سانگھڑ(92نیوز)سانگھڑ کے علاقے کمال ٹاؤن میں پولیس کے سرچ آپریشن میں پانچ ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے علاقے میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کیا ہے ، سرچ آپریشن کے دوران پانچ ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور سکیورٹی اداروں کی وردیاں برآمد کی گئی ہیں ۔ دوسری طرف  ڈی ایس پی سانگھڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  گرفتار ملزموں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جو علاقے میں بڑی تخریبی کارروائی کرنا چاہتے تھے ۔