Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سانگھڑ اور بدین میں ملتوی شدہ بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

سانگھڑ اور بدین میں ملتوی شدہ بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری
January 23, 2016
بدین (92نیوز) سانگھڑ اور بدین میں ملتوی ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے میدان سج گیاہے اور پولنگ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق سانگھڑ میں مردوں کیلئے ایک سو چون، خواتین کیلئے ایک سو اڑتالیس اور تین سو چھہتر مشترکہ پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ پولنگ کا عمل صبح ساڑھے سات بجے شروع ہوا جو شام ساڑھے پانچ بجے تک جاری رہے گا۔ ضلع سانگھڑ کی 71 یونین کونسلز، تین میونسپل کمیٹیوں اور 11ٹاو¿ن کمیٹیوں کے لیے ووٹنگ ہوگی۔ تحصیل ٹنڈو آدم کی دو یونین کونسلز‘ ٹنڈو آدم میونسپل کمیٹی میں عدالتی حکم کے تحت نئی حلقہ بندیوں کے بعد الیکشن کرائے جائیں گے۔ ضلع بدین کی ایک ٹاون کمیٹی‘ چار یونین کونسلز اور چار ڈسٹرکٹ کونسلز میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ پولنگ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ضلع بدین کے پولنگ سٹیشن نمبر2 میں انتخابی فہرستیں نہ پہنچنے کے باعث پولنگ کا عمل شروع نہ ہوسکا جبکہ تلھار کے وارڈ نمبر تین کے خواتین پولنگ اسٹیشن سے ایک سو بیلٹ پیپر غائب ہی کر دیے گئے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔