Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سانپ کے ڈسنے کے باوجود 45منٹ تک پرفارم کرنے والی پاپ سٹارہلاک ہوگئیں

سانپ کے ڈسنے کے باوجود 45منٹ تک پرفارم کرنے والی پاپ سٹارہلاک ہوگئیں
April 7, 2016
جاوا(ویب ڈیسک)کوبرا سانپ کے ڈسنے کے باوجود پینتالیس منٹ تک سٹیج پر پرفارم کرنے والی پاپ سٹارہلاک ہوگئیں،،انڈونیشین گلوکارہ ارما بلے سانپوں کے ساتھ پرفارمنس کی شہرت رکھتی تھیں ۔ تفصیلات کےمطابق اپنی پرفارمنس کےدوران سانپوں کو استعمال کرنے والی انتیس سالہ انڈونیشین پاپ کلوکارہ سٹیج پر ہی ہلاک ہوگئی ، پاپ سٹار ارما بلےکو ویسٹ جاوا کے گاوں کاراوانگ میں پرفارمنس کے درمیان ہی سانپ کاٹ لیتا ہے۔ کوبراسانپ نے نے گلوکارہ کی ران پر کاٹ کر زہر گلوکارہ کے خون میں شامل کردیا۔ سانپ کے کاٹنے کے باوجود گلوکارہ نے اپنی پرفارمنس کو جاری رکھا،یہاں تک کہ اس کو قےکے ساتھ دورے بھی پڑنےلگ گئے۔ گلوکارہ کو مقامی اسپتال میں  منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی ،عینی شاہد نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسرے گانے کے ہاف میں گلوکارہ سانپ کی دم پر کھڑی ہوگئی جس پر سانپ نے اس کی ران پر کاٹ دیا ۔