Wednesday, February 8, 2023

ساندہ روڈ پر ون ویلرز کا ڈولفن اہلکاروں پر تشدد

ساندہ روڈ پر ون ویلرز کا ڈولفن اہلکاروں پر تشدد
لاہور ( 92 نیوز)  لاہور میں ساندہ روڈ  پر ون ویلرز نے ڈولفن اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔ ساندہ رود پر ون ویلرز کو روکنے اور پکڑنے کی کوشش کی گئی  جس پر  ون ویلرز نے  ڈولفن فورس کے اہلکاروں کو  ہی تشدد کا نشانہ بنا دیا اور ہیوی بائیکس بھی توڑ دیں ۔ بیسیوں کی تعداد میں نوجوانوں نے  پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا گیا جس سے اہلکار زخمی بھی ہوئے ۔ڈولفن اہلکار نے ہوائی فائرنگ کر کے  مشتعل نوجوانوں کو منتشر کیا۔ دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے  تمام ایس پیز کو شہر بھر میں کارروائیاں کرنے کی ہدایت دیدی۔ والدین سے بچوں کو  سے روکنے کی اپیل بھی کی ۔