Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سانحے پر جج بھی غمزدہ‘ چیف جسٹس متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کیلئے کوئٹہ روانہ

سانحے پر جج بھی غمزدہ‘ چیف جسٹس متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کیلئے کوئٹہ روانہ
August 9, 2016
اسلام آباد (92نیوز) سانحہ کوئٹہ نے وکلاءکے ساتھ ساتھ ججوں کو بھی غمگین کر دیا۔ سپریم کورٹ کے تین بنچوں کی کارروائی ملتوی۔ جسٹس ثاقب نثار کہتے ہیں دل سوگوار اور رنجیدہ ہیں۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کےلئے کوئٹہ روانہ ہو گئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت جڑواں شہروں کی بار ایسوسی ایشنوں نے مکمل ہڑتال کی۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی سے معصوم جانوں کے ضیاع پر پورا پاکستان سوگوار ہے۔ ساتھیوں کی شہادت نے وکلاءکو تو غمزدہ کیا ہی ہے جج بھی دکھی ہیں۔ سانحہ کےخلاف سپریم کورٹ کے تین بنچوں میںعدالتی کارروائی ملتوی کردی گئی۔ جسٹس ثاقب نثارکاکہنا تھا کہ کوئی ایمرجنسی کیس نہیں تو عدالت برخاست کر دیتے ہیں۔ سپریم کورٹ بارکے نمائندے نے کہا کہ آنے کو من نہیں تھا اس لئے آئے ہیں کوئی یہ نہ سمجھے کہ عدالتیں ڈر گئیں۔ وکلاءکا متفقہ فیصلہ ہے کہ کارروائی میں حصہ نہیں لیں گے۔ اسلام ہائیکورٹ سمیت جڑواں شہروں کی بار ایسوسی ایشنز نے مکمل ہڑتال کی اورعدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔ کوئی وکیل مقدمات کی پیروی کےلئے پیش نہیں ہوا۔ دوسری جانب چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کوئٹہ روانہ ہو گئے۔ وہ لاہور سے کراچی اور وہاں سے کوئٹہ جائیں گے۔ شہداءکے غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرینگے۔