Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سانحہ 12 مئی ، وسیم اختر سمیت 21 ملزموں پر ترمیم شدہ فرد جرم عائد

سانحہ 12 مئی ، وسیم اختر سمیت 21 ملزموں پر ترمیم شدہ فرد جرم عائد
February 2, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 12 مئی کے کیس میں مفرور ملزم عبدالزاہد کی گرفتاری کے باعث میئر وسیم اختر سمیت 21 ملزمان پر ترمیم شدہ فرد جرم عائد کردی ۔ سانحہ 12 مئی کے 4 مقدمات کی سماعت  کے دوران کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے میئر وسیم اختر سمیت 21 ملزمان پر ترمیمی فرد جُرم عائد کردی  ۔ ملزمان نے صحت جُرم سے صاف انکار کردیا   جبکہ  عدالت نے مفرور 17 ملزمان کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے  ۔ ملزم عبدالزاہد نے درخواست ضمانت بھی دائر کررکھی ہے ،جس پر سرکاری وکیل نے دلائل مکمل کرلئے ہیں ۔ میئر کراچی وسیم اختر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکومت کی جانب سے شہر کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کے باوجود مسائل موجود ہیں ۔ وسیم اختر نے کہا کہ نیب معزز ادارہ ہے اور فیصل واوڈا کی درخواست پرنیب نے تحقیقات کیں تو تعاون کریں گے ۔