Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سانحہ 12 مئی ، میئر وسیم اختر سمیت دیگر ملزمان پر ایک مقدمے میں فرد جرم عائد

سانحہ 12 مئی ، میئر وسیم اختر سمیت دیگر ملزمان پر ایک مقدمے میں فرد جرم عائد
October 6, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ 12 مئی میں میئر وسیم اختر سمیت دیگر ملزمان پر ایک مقدمے میں فرد جرم عائد کر دی ۔ عدالت نے گواہوں کو 27 اکتوبر کیلئے نوٹس جاری کر دیئے۔ میئر کراچی نے سانحہ 12 مئی کا ذمہ دار تمام جماعتوں کو قرار دیا اور ٹریبونل بنا کر تحقیقات کرانے کا مطالبہ دہرا دیا۔ وسیم اختر نے شہباز شریف کی گرفتاری سے متعلق سوال پر کہا جن حالات سے پاکستان گزر رہا ہے، ایسے فیصلے نہیں کرنے چاہییں ۔ اسپیکر اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جانا چاہیئے تھا۔ میئر کراچی کا کہنا تھا شہر میں جرائم کی وارداتیں دوبارہ بڑھ گئی ہیں ۔ حکومت کو ایکشن لینا ہو گا۔ سانحہ 12 مئی کے 7 مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں جبکہ عدالت 9 مفرور ملزمان کو پہلے ہی اشتہاری قرار دے چکی ہے۔