Tuesday, April 30, 2024

سانحہ یوحناآبادکی تحقیقات کاباقاعدہ آغازکاجارہا ہے:سی سی پی اور

سانحہ یوحناآبادکی تحقیقات کاباقاعدہ آغازکاجارہا ہے:سی سی پی اور
March 17, 2015
لاہور(ویب ڈیسک)سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے سانحہ یوحنا آباد کی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے، ملوث افراد قانون کے شکنجے سے بچ نہیں سکیں گے۔ سی سی پی او لاہور امین وینس نے جائے وقوعہ پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سانحہ یوحنا آباد کے پانچ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کی گئی ہیں جبکہ تحقیقات کا باقاعدہ آغازبھی کیا جارہا ہے،واقعہ میں ملوث قصور وار بچ نہیں سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بھی تشکیل دی جائیگی۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن رانا ایاز سلیم نے کہا کہ اب تک کی تفتیش کے مطابق مظاہرین کی طرف سے جلائے جانیوالے نعیم کا سانحہ سےکسی  تعلق کا ثبوت نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ نعیم کی والدہ کا ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے بھجوا دیا گیاہے،رپورٹ آنے کے بعد ہی تصدیق ہو گی کہ جلائے جانیوالا نوجوان نعیم ہی تھاجبکہ تفتیش کا دائرہ کا ر بھی وسیع کیا جائیگا۔ پولیس افسران نے تحقیقات میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کرنے کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔