Tuesday, September 27, 2022

سانحہ یوحناآبادبدترین دہشتگردی، لیکن دو افراد کو زندہ جلانابھی دہشت گردی:نثار

سانحہ یوحناآبادبدترین دہشتگردی، لیکن دو افراد کو زندہ جلانابھی دہشت گردی:نثار
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے سانحہ یوحنا آباد دہشت گردی تھی۔ واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے مگر دو افراد کو زندہ جلائے جانے کا واقعہ بھی بدترین دہشت گردی ہے، ذمہ داروں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران چودھری نثار کا کہنا تھا کہ لاہور واقعے کے پس منظر میں اکیس افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ایک طرف دہشت گرد نقصان پہنچائیں دوسری طرف املاک بھی جلائی جائیں یہ ناقابل قبول ہے۔ یوحنا آباد میں جلایا جانیوالاشخص انتہائی شریف النفس تھا۔ انہوں نے کہا  کہ اقلیتی گروپ پر حملے کے بعد دہشت گرد فرقہ واریت کی آگ مزید بھڑکانا چاہتے ہیں۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سانحہ شکار پور کے مجرموں کا پیچھا کر رہے ہیں اور انہیں گرفتار کرنے کے قریب ہیں۔ وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ دہشت گردوں کا تعاقب کیا جائے گا، کسی صورت اس جنگ سے پسپائی اختیار نہیں کی جائے گی ،دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ،قوم کو متحد ہونا ہوگا۔