Saturday, July 27, 2024

سانحہ گیاری کی آج چوتھی برسی، وطن کادفاع کرتےپاک فوج کے129سپوت،11 سویلین شہید ہوگئےتھے

سانحہ گیاری کی آج چوتھی برسی، وطن کادفاع کرتےپاک فوج کے129سپوت،11 سویلین شہید ہوگئےتھے
April 7, 2016
راولپنڈی(92نیوز)سانحہ گیاری کی چوتھی برسی آج منائی جارہی ہےسیاچن کےبلند ترین اور ٹھنڈے ترین محاذ پر مادر وطن کا دفاع کرتےہوئےپاک فوج کےایک سو انتیس سپوت اور گیارہ سویلین برف کی چادر میں دب کر شہید ہوگئے تھے۔ تفصیلات کےمطابق چار برس قبل دنیا کے سرد ترین اور بلند ترین محاذ جنگ سیاچن گلیشیئر کے گیاری سیکٹر  میں ایک بہت بڑا برفانی تودہ  فوجی بیس پر آگرا تھا  جس سے وہاں پر موجود تمام فوجی افسر، جوان اور سویلین عملہ دب گئے تھے اس وقت بیس میں ناردرن لائٹ انفنٹری بٹالین سکس تعینات تھی پاک فوج نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا  جس میں ایک سو پچاس جوانوں  نے حصہ لیا اس آپریشن میں جدید ہیلی کاپٹروں  اورجدید  مشینری  کا استعمال کیا گیا  تاہم انتیس مئی دو ہزار بارہ کو تمام ایک سوانتیس جوانوں اور گیارہ شہریوں کو شہید قرار دے دیا گیا۔ ان شہداءکی تلاش کیلئے پاک فوج نے دنیا کی تاریخ کا سب سے مشکل ترین ریسکیو آپریشن کیا امدادی کارروائیوں میں ساڑھے چار سو سے زائد جوان دن رات مصروف رہے۔ جہاں خون منجمد کردینے والی سردی بھی جوانوں کے جذبے کو سرد نہ کرسکی دنیا بھر کی جدید ترین ٹیکنالوجی کی حامل ترقی یافتہ ترین ممالک کی ٹیمیں بھی شہداءکے جسد خاکی کی تلاش کے کام کو ناممکن قرار دے کر واپس چلی گئیں مگر پاکستان آرمی نے ایک بار پھر ناممکن کو ممکن کردکھایا اور تمام شہداءکو تلاش کرکے ان کی تدفین کروائی گئی۔ انیس سو چوراسی  میں بھارتی فوج نے سیاچن پر اپنا ناجائز تسلط جما لیا تھا جس کے جواب میں پاکستان کو بھی اپنی فوجیں وہاں تعینات کرنا پڑیں  اور یہ تنازع ابھی تک حل نہیں ہوسکا۔