Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سانحہ گلستان جوہر : تودہ گرنے سے 13افراد کی ہلاکت کا معاملہ ناگہانی آفت قرار دے دیا گیا

سانحہ گلستان جوہر : تودہ گرنے سے 13افراد کی ہلاکت کا معاملہ ناگہانی آفت قرار دے دیا گیا
October 14, 2015
کراچی (92نیوز) گلستان جوہر میں مٹی کا تودہ گرنے کے واقعہ پر سینئر ڈائریکٹر لینڈ نے رپورٹ جمع کرادی۔ حادثہ چار پلاٹ مالکان کی جانب سے 112مربع گز زمین غیرقانونی قبضہ کرنے کی وجہ سے پیش آیا۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق پلاٹ نمبربی چوون اوبلیک تیرہ بی کے مالک نے 18.5 مربع گز‘ پلاٹ نمبر بی چوون اوبلیک تیرہ سی کے مالک نے 23 مربع گز‘ پلاٹ نمبر بی چوون اوبلیک تیرہ ڈی کے مالک نے 41 مربع گز جبکہ پلاٹ نمبر بی چوون اوبلیک تیرہ ای کے مالک نے 30 مربع گز زمین پر غیر قانونی قبضہ کیا۔ پلاٹ نمبر بی چوون اوبلیک تیرہ ڈی پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ایاز سومرو کی ملکیت ہے۔ ان سمیت دیگر پلاٹ مالکان نے ایک سو پچاس فٹ چوڑی سڑک کے لیے مختص زمین پر قبضہ کرکے اپنے پلاٹ میں شامل کیا۔ ایاز سومرو کو یہ پلاٹ 1995ءمیں اس وقت کے وزیر اعلیٰ کے حکم پر الاٹ کیا گیا۔ رپورٹ میں سانحہ گلستان جوہر کوناگہانی آفت قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ حادثے میں سات بچوں سمیت 13 افراد لقمہ اجل بنے تھے۔ تحقیقاتی رپورٹ ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی کو جمع کرادی گئی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔