Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سانحہ کوئٹہ کے مبینہ خودکش حملہ آور کی سی سی ٹی وی فوٹیج‘ تصاویر جاری

سانحہ کوئٹہ کے مبینہ خودکش حملہ آور کی سی سی ٹی وی فوٹیج‘ تصاویر جاری
August 22, 2016
اسلام آباد (92نیوز) سانحہ کوئٹہ کے مبینہ دہشت گردکی ویڈیو اور تصاویر جاری کردی گئی ہیں۔ سپریم کورٹ بار نے مبینہ دہشت گرد کی تصاویر جاری کیں۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار نے سانحہ کوئٹہ کے مبینہ خودکش حملہ آور کی ویڈیو اور تصاویر جاری کی ہیں۔ نائنٹی ٹو نیوز کو موصولہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مبینہ دہشت گرد نے وکیلوں کا مخصوص لباس پہن رکھا ہے اور ہاتھوں میں فائلیں دبا رکھی ہیں۔ دہشت گرد نہایت اطمینان سے وکلاءکے درمیان گھوم پھر رہا ہے۔ کئی مواقع پر سکیورٹی اہلکار بھی اس کے قریب سے گزرے جنہیں دیکھ کر خودکش حملہ آور نے نہایت چابکدستی سے راستہ بدل لیا۔ دریں اثنا اسلام آباد میں احتجاج کے دوران میڈیا سے گفتگو میں سپریم کورٹ بار کے صدر علی ظفر نے کہا کہ وکلاءکو ٹارگٹ کیا گیا جو کہ نا قابل برداشت ہے۔ وکلاءکو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی لیکن اس واقعے سے وکلاءاور زیادہ مضبوط ہو گئے ہیں۔ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ذمہ داروں کو بے نقاب کرتے ہوئے سخت سزا دی جائے۔ علی ظفر نے کہا کہ حکومت کی طرف سے جواب نہیں ملا آج پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج ریکارڈ کرانے کا مطلب وکلاءکی سکیورٹی یقینی بنانا ہے۔ واضح رہے کہ آٹھ اگست کو کوئٹہ کے سول ہسپتال میں ہونے والے خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں 74 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔