سانحہ کوئٹہ کے شہدا کے لواحقین کیلئے ایک ،ایک کروڑ روپے کی امداد کا اعلان
کوئٹہ(92نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری نے سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والوں کے ورثا کے لیے ایک ،ایک کروڑ روپےکی امداد کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ شہدا کے بچوں کو ملازمتیں بھی دی جائیں گی اور انکے تعلیمی اخراجات بھی حکومت برداشت کریگی ۔