Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سانحہ کوئٹہ کے بعد سپریم کورٹ اور دیگر عدالتوں کی سکیورٹی سخت کردی گئی

سانحہ کوئٹہ کے بعد سپریم کورٹ اور دیگر عدالتوں کی سکیورٹی سخت کردی گئی
August 11, 2016
کوئٹہ (92 نیوز) – سانحہ کوئٹہ کے بعد سپریم کورٹ اور دیگر ماتحت عدالتوں کی سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی۔ آئی جی سندھ کوبھی سپریم کورٹ میں داخلے کے وقت تلاشی دینا پڑی۔ ادھر سٹی کورٹ میں بغیر شناختی کارڈ کے عدالتوں کے احاطے میں داخلے پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔ سانحہ کوئٹہ کے بعد عدالتوں کی سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے کوئی غیر متعلقہ شخص ہو یا پھر سرکاری افسر اسے تلاشی کے مراحل سے گزرنا پڑا۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو بھی سپریم کورٹ میں داخلے کے وقت تلاشی دینا پڑ گئی۔ گاڑی چیک کرنے پر آئی جی سندھ اسپیشل برانچ اور ایس ایس یو پر برس پڑے۔ زرائع کے مطابق گاڑی کی تلاشی لینے پرآئی جی سندھ نے سپریم کورٹ کے سکیورٹی افسران کوسی پی او طلب کرلیا۔ چیف سیکرٹری سمیت سپریم کورٹ انے والی تمام گاڑیوں کوتلاشی کے بعد اندر آنے کی اجازت دی گئی۔ دوسری جانب ماتحت عدالتوں کی سکیورٹی بھی انتہائی سخت کردی گئی۔ کسی بھی وکیل یا سائل کو تلاشی کے مراحل سے گزر کر عدالتوں کے احاطے میں داخلے کی اجازت دی گئی۔ عدالتوں کی داخلی راستوں پر چیکینگ کے لئے پولیس کی نفری میں اضافہ کردیا گیا۔ بنا شناختی کارڈ کے کسی کو بھی عدالتوں میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی سانحہ کوئٹہ کیخلاف تیسرے روز بھی عدالتی امور معطل رہا۔