Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سانحہ کوئٹہ کی رپورٹ کے بعد وفاقی وزیرداخلہ اور صوبائی حکومت کے رہنے کا کوئی جواز نہیں :شاہ محمود

سانحہ کوئٹہ کی رپورٹ کے بعد وفاقی وزیرداخلہ اور صوبائی حکومت کے رہنے کا کوئی جواز نہیں :شاہ محمود
December 16, 2016

 کوئٹہ(92نیوز)تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کہتے ہیں سانحہ کوئٹہ کی  رپورٹ کےبعدوفاقی و صوبائی وزرائے داخلہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کا اپنے عہدوں پر موجود رہنے کا کوئی جواز نہیں رہا۔

تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ کمیشن کی رپورٹ نے حکومت اور اسکے اداروں کی حقیقت عیاں کر دی۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی رپورٹ وفاقی و صوبائی حکومت کیخلاف واضح چارج شیٹ ہےاور رپورٹ کے بعد وفاقی و صوبائی وزراء داخلہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کا مناصب سے چمٹے رہنے کا کوئی جواز نہیں۔