Saturday, July 27, 2024

سانحہ کوئٹہ کی تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیمیں بنا دی گئیں

سانحہ کوئٹہ کی تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیمیں بنا دی گئیں
August 9, 2016
کوئٹہ (92نیوز) سانحہ کوئٹہ کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ سکیورٹی انتظامات کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ واقعہ کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی سفارش بھی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سول اسپتال میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کے بعد آئی جی پولیس بلوچستان احسن محبوب کے زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں سکیورٹی انتظامات کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔ صوبائی حکومت سے سفارش کی گئی کہ واقعہ کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دی جائے جس میں انٹیلی جنس، کرائم برانچ،سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ اور سی آئی اے کی ٹیمیں تحقیقات کریں۔ حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کر کے عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے نئی حکمت عملی تشکیل دی جائے۔ واقعہ کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی ٹیمیں شواہد کی روشنی میں مختلف پہلووں کا جائزہ لیں گی۔