Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سانحہ کوئٹہ پر کمیشن رپورٹ ہمارا مؤقف سنے بغیر کیسے آگئی : چودھری نثار

سانحہ کوئٹہ پر کمیشن رپورٹ ہمارا مؤقف سنے بغیر کیسے آگئی : چودھری نثار
December 17, 2016

اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے کوئٹہ سانحہ پر بنائے گئے کمیشن کے پانچ سوالات اور دیئے گئے جوابات پوری قوم کے سامنے رکھ دیئے کہتے ہیں کمیشن کی طرف سے ایک خط موصول ہوا تھا جس میں پانچ سوالات پوچھے گئے جن کے جوابات دیئے۔

تفصیلات کےمطابق تلخ لب و لہجہ اور سیاسی مخالفین کو آڑے ہاتھوں لینے والے چودھری نثار علی خان پریس کانفرنس میں کوئٹہ سانحہ پر بنائے گئے کمیشن کے پانچوں سوالات اور اُن کے جوابات دے دیئے ہیں

  جواب بالترتیب دیئے گئے ہیں ، نمبر ایک ا ہل سنت و الجماعت کے وفد سے نہیں ملا نمبر دو ،کہتے ہیں کالعدم تنظیم کو جلسے کے اجازت ضلعی انتظامیہ نے دی ۔ نمبر3 نیکٹا ایگزیکٹو کمیٹی کا آخری اجلاس دو سال قبل ہوا ۔

نمبرچار نیکٹا بورڈ کے اجلاس کا تعلق وزیراعظم سے ہے،نمبرپانچ اسپیشل سیکرٹری کی تعیناتی قانون کے مطابق ہے۔

چودھری نثار نے کمیشن کے بارے میں کہا کہ جس معاملے پر کمیشن بنایا گیا تھا اُس بارے میں تو ایک بھی سوال نہیں پوچھا گیا۔