Saturday, July 27, 2024

سانحہ کوئٹہ پر آج ملک بھر میں یوم سوگ منایا جائے گا

سانحہ کوئٹہ پر آج ملک بھر میں یوم سوگ منایا جائے گا
August 9, 2016
  کوئٹہ(92نیوز)سانحہ کوئٹہ پرآج ملک بھر میں یوم سوگ منایا جائے گا  ، سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا ، صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آج تمام سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے، تمام یونیورسٹیز بھی بند رہیں گی ،آج ہونے والے امتحانات بھی ملتوی  کر دیئے گئے ہیں ، ملک بھر میں وکلا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے جبکہ بار رومز میں سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے۔