Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سانحہ کوئٹہ : پاکستان بار کونسل کا ملک بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان

سانحہ کوئٹہ : پاکستان بار کونسل کا ملک بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان
August 8, 2016
لاہور (92نیوز) بلوچستان بار کونسل کے صدر بلال کاسی کی ہلاکت اور بعدازاں کوئٹہ کے سول ہسپتال میں دھماکے کے نتیجے میں پچپن ہلاکتوں کے بعد سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں سوگ کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح بلوچستان بار کونسل کے صدر بلال کاسی کو اس وقت قتل کر دیا گیا جب وہ گھر سے عدالت جا رہے تھے۔ ان کی میت کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وکلاءبڑی تعداد میں جمع تھے۔ اس موقع پر ایک خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا جس کے نتیجے میں پچپن افراد جاں بحق ہو گئے۔ کوئٹہ سول ہسپتال دھماکے کی خبر ملتے ہی ملک بھر میں عدالتی کام ٹھپ ہو کر رہ گیا اور وکلاءنے عدالتی امور کا بائیکاٹ کر دیا۔ بعدازاں پاکستان بار کونسل نے ملک بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا۔