Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سانحہ کوئٹہ نیشنل ٹریجڈی ہے : شاہ محمود قریشی

سانحہ کوئٹہ نیشنل ٹریجڈی ہے : شاہ محمود قریشی
August 10, 2016
اسلام آباد(92نیوز)رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے ایوان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  قربانیوں کے باوجود دنیا ہمارا مؤقف تسلیم نہیں کر رہی،سانحہ کوئٹہ نیشنل ٹریجیڈی ہے۔ تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں سانحہ کوئٹہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ نیشنل ٹریجڈی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ ہزاروں قربانیوں کے باوجود دنیا میں ہمارا دہشتگردی کے خلاف جنگ پر مؤقف تسلیم نہیں کیا جاتا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک دہائی سے زیادہ وقت ہوگیا ہم اس لعنت کا شکار ہیں ۔