Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سانحہ کوئٹہ : ملک بھر میں یوم سوگ‘ کاروباری مراکز بند‘ سکیورٹی ہائی الرٹ

سانحہ کوئٹہ : ملک بھر میں یوم سوگ‘ کاروباری مراکز بند‘ سکیورٹی ہائی الرٹ
August 9, 2016
کوئٹہ (92نیوز) سانحہ کوئٹہ کے بعد شہر کی فضا سوگوار ہے اور تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز بند ہیں۔ ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ واقعہ کا مقدمہ تاحال درج نہ ہو سکا۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ کوئٹہ پر ملک بھر میں ہر آنکھ اشکبار ہے۔ لوگ کوئٹہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسردہ ہیں۔ ملک بھر میں آج یوم سوگ منایا جا رہا ہے۔ کوئٹہ میں سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم جبکہ نجی و سرکاری تعلیمی اداے کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے۔ شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ پولیس‘ ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار شہر بھر میں تعینات ہیں۔ شہری گزشتہ روز ہونے والے افسوسناک واقعہ پر غم و غصے کا اظہار بھی کرتے رہے۔ دوسری جانب دھماکے کے زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے۔ سانحہ میں کئی زخمی ایسے بھی ہیں جو اپنے مریضوں کے ساتھ ہسپتال میں موجود تھے۔ واقعہ کے خلاف وکلاءنے صوبے بھر کی عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا جبکہ سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہا جبکہ واقعہ کا مقدمہ تاحال درج نہ ہوسکا۔