Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سانحہ کوئٹہ سے متعلق کمیشن کی رپورٹ پبلک کر دی گئی

سانحہ کوئٹہ سے متعلق کمیشن کی رپورٹ پبلک کر دی گئی
December 15, 2016

اسلام آباد (92نیوز) سپریم کورٹ کے حکم پر جسٹس فائز عیسیٰ پر مشتمل کمیشن نے رپورٹ مرتب کی ہے۔ کمیشن کی رپورٹ میں ملک میں دہشت گردی کے خلاف اداروں کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

کمیشن نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کو مکمل طور پر نافذ کرنے کی سفارش کی ہے۔ اس سے پہلے سپریم کورٹ نے سانحہ کوئٹہ پر کمیشن کی رپورٹ عام کرنے کا حکم دیا۔

چیف جسٹس نے کہا معاملے کو خفیہ نہیں رکھ سکتے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سانحہ کوئٹہ سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ کمیشن نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر دی۔

ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان نے استدعا کی کہ کمیشن کی رپورٹ کو فی الحال عام نہ کیا جائے۔

عدالت نے بلوچستان حکومت کی استدعا مسترد کرتے ہوئے حکم دیا کہ رپورٹ کو پبلک کیا جائے اور تمام فریقین کو بھی دی جائے۔ کیس کی دوبارہ سماعت جنوری کے تیسرے ہفتے میں ہوگی۔