سانحہ کراچی کےملزم جلدپکڑےجائیں گے،پاک چین اقتصادی راہداری بہت سےلوگوں کوہضم نہیں ہورہا: نوازشریف
اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاک چائنا اکنامک کوریڈوربہت سے لوگوں کو ہضم نہیں ہو رہا،بیرونی اورچند اندرونی طاقتیں بھی نقصان پہنچانا چاہتی ہیں جبکہ حکومت کوکمزورکرنےوالوں کےعزائم ناکام ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں چھوٹےکاشتکاروں کےلیےقرضہ اسکیم کےاجراکی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پینسٹھ فیصد کاشتکار صرف پانچ فیصد زرعی اراضی کے مالک ہیں،کسانوں اور کاشت کاروں کی ملکیت کا ریکارڈ کمپیوٹرائز کرکے زراعت کو صنعت کادرجہ دیا جائےگا ،قرضوں کی فراہمی سے کاشتکار خوشحال ہوں گے۔
ملکی ترقی کی نوید سناتے ہوئے وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان نے آسانیوں کی جانب سفر شروع کر دیاحکومت کے ساتھ اداروں کو بھی ایماندار ہونا پڑے گا.
میاں نوازشریف نےخوشگوارموڈ میں کہا کہ جو لوگ کام نہیں کر رہے انہیں جاگنا ہوگا اکیلے اسحاق ڈارصاحب کام نہیں کریں گے، حکومت نے ڈھائی سو ارب روپے بجلی کے کارخانے لگانے کیلئے مختص کیے ہیں پہلے کسی کو بجلی لانے کا خیال کیوں نہیں آیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی میں بزدلانہ حملہ کرکے پاکستان سے پیارکرنے والوں کو بس میں ہلاک کیا گیا سانحہ کراچی کے ملزم جلد پکڑے جائیں گےکراچی میں اسپیشل عدالتیں لگیں گی،ضرب عضب میں بہت کامیابیاں حاصل کرچکاہے۔