Friday, October 7, 2022

سانحہ کارساز، پارٹی کارکنوں نے جمہوریت کی بالادستی کیلئے شہادتیں قبول کیں، بلاول

سانحہ کارساز، پارٹی کارکنوں نے جمہوریت کی بالادستی کیلئے شہادتیں قبول کیں، بلاول
کراچی (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سانحہ کارساز کی 13 ویں برسی پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ کہتے ہیں پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے جمہوریت اور آئین کی بالادستی کیلئے شہادتیں قبول کیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ دہشتگردی، جھوٹے مقدمات اورگرفتاریوں کا سامنا کرکے قربانیاں دیں۔ سلیکٹڈ وزیر اعظم کی دھمکیوں کے باوجود جدوجہد آج بھی جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہدا کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آج کراچی میں جمع ہوں گے۔ پی ڈی ایم جمہوریت پسند پارٹیوں کا سیاسی اتحاد ہے۔ پی ڈی ایم جمہوریت اور معیشت کو درپیش برائیوں سے نجات کیلئے ہے۔