Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سانحہ چیئرنگ کراس کو ایک سال بیت گیا

سانحہ چیئرنگ کراس کو ایک سال بیت گیا
February 13, 2018

لاہور (92 نیوز) لاہور میں چیئرنگ کراس پر ہونے والے خود کش دھماکے کو ایک سال بیت گیا ۔
تیرہ فروری دوہزار سترہ کو لاہور چیئرنگ کراس مال روڈ پر خود کش دھماکے میں سی ٹی او سید احمد مبین اور ایس ایس پی زاہد گوندل سمیت پندرہ افراد شہید اور ستر سے زائد زخمی ہو گئے تھے ۔
سانحہ کا ایک سال مکمل ہونے پر شہید کیپٹن مبین کی والدہ ، پولیس افسروں اور اہلکاروں نے شہدا کی قبروں پر حاضری دی ۔
سی ٹی اور رائے اعجاز ، ایس ایس پی آپریشنز منتظر مہدی اورپولیس اہلکاروں نے شہدا کی قبروں پر پھول چڑھائے ۔
حاضری دینے والوں نے کہا کہ شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا ۔
ادھر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہدا کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا ، قوم شہدا کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھلا پائے گی ۔