Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سانحہ نلتر: وزیراعظم نے ملک بھر میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کر دیا

سانحہ نلتر: وزیراعظم نے ملک بھر میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کر دیا
May 8, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نوازشریف نے سانحہ نلتر میں آرمی ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر ملک میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ نوازشریف امدادی کاموں کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا حکم دیا ہے اور حادثے کے امدادی کاموں کی نگرانی خود کر رہے ہیں۔ helicopter واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی دعوت پر 50 ملکوں کے ایمبسیڈر اور ان کی فیملیز نلتر ریزوٹ پر کھانے کی دعوت پر مدعو تھے۔ دریں اثنا وزیراعظم نے ہیلی کاپٹرحادثے میں غیرملکی سفیروں اور بیگمات کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا۔ وزیراعظم نے زخمی ہونےوالے سفیروں کوفوری اوربہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ بعدازاں دفترخارجہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں جاں بحق غیرملکیوں کی حکومتوں سے باضابطہ رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں جاں بحق غیرملکیوں کی میتیں ان کے ممالک بھجوانے کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف نلتر ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہونیوالے سفیروں کے سفارتخانے جائیں گے۔  
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔