Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سانحہ مچھ کے لواحقین سر پسندوں کے ہاتھ کا کھلونا نہیں بنے ، فردوس عاشق اعوان

سانحہ مچھ کے لواحقین سر پسندوں کے ہاتھ کا کھلونا نہیں بنے ، فردوس عاشق اعوان
January 9, 2021

لاہور (92 نیوز) معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سانحہ مچھ کے لواحقین شرپسندوں کے ہاتھ کا کھلونانہیں بنے، لواحقین نے وزیراعظم کی آواز پر لبیک کہا،سیاسی گدھ سانحہ مچھ پر آنسو بہاتے رہے۔

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لاہور میں تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے جوکہا کر کے دکھایا، وزیراعظم کے بیان کو توڑ مروڑ کر سیاسی دکانداری چمکانے کا ذریعہ بنایا گیا،اپوزیشن سے اپیل ہے لاشوں پر سیاست نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں جا کر راجکماری اور شہزادے نے غمگساری کی بجائے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی، حکومت اورقوم دکھ کی گھڑی میں ہزارہ برادری کے ساتھ ہے، حکومت متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی، کورونا کے بعد سانحہ مچھ پر سیاست کرنا اپوزیشن عناصر کے گھٹیا ذہن کی عکاس ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ان عناصر کو بے بنیاد الزامات لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے، کوروناکے پھیلاؤ میں پی ڈی ایم کے ٹولے کا پورا پورا ہاتھ ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔