سانحہ منیٰ میں پاکستانی شہداءکی تعداد 52 ہو گئی !!! 19 کی تدفین مکہ میں ہی کر دی گئی
لاہور (92نیوز) سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 52 ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والے پاکستانیوں میں سے 19 کو مکہ مکرمہ میں ہی دفن کر دیا گیا ہے۔
وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ ابھی تک 39 پاکستانی حاجی لاپتہ ہیں۔ ہم لاپتہ حاجیوں کو تلاش کرنے کیلئے اپنی تمام کوششیں بروئے کار لا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انچاس زخمیوں میں سے 37 کو ہسپتالوں سے طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔