سانحہ منیٰ میں شہید پاکستانیوں کی تعداد 76 ہو گئی !!! 306 حاجیوں کا پتا لگ چکا‘ 60 اب بھی لاپتا
اسلام آباد (92نیوز) سانحہ منیٰ میں شہید پاکستانیوں کی تعداد 76 ہو گئی۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق حادثے کے بعد لاپتہ ہونے والے تین سو چھ حاجیوں کا پتہ لگ چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سات پاکستانی حجاج مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ سانحے میں سینتالیس پاکستانی زخمی ہوئے۔
شہید ہونے والے اکتیس پاکستانیوں کی تدفین مکہ مکرمہ میں ہی کر دی گئی ہے۔
وزارت کے مطابق پاکستانی سفارتی حکام سعودی عرب حکومت سے رابطے میں ہیں۔ ساٹھ پاکستانی تاحال لا پتہ ہیں۔