Sunday, September 15, 2024

سانحہ منیٰ میں شہید پاکستانیوں کی تعداد 40 ہو گئی !!! وزارت مذہبی امور نے ادھوری فہرست جاری کر دی

سانحہ منیٰ میں شہید پاکستانیوں کی تعداد 40 ہو گئی !!! وزارت مذہبی امور نے ادھوری فہرست جاری کر دی
September 28, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزارت مذہبی امور نے سانحہ منیٰ کے چار دن بعد پاکستانی شہداءکی فہرست جاری تو کی لیکن وہ بھی ادھوری۔ سرکاری طور پر چالیس پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ 92نیوز پہلے ہی تینتالیس شہداءکی مکمل تفصیلات جاری کر چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ منیٰ میں 36 پاکستانی شہداءکی لسٹ ویب سائٹ پر جاری کی گئی ہے جبکہ 92نیوز نے پانچ مزید شہداءکی تفصیلات جاری کی ہیں۔ سرکاری طور پر جاری لسٹ کے مطابق کراچی کی حفصہ شعیب اور زرین نسیم‘ میرپور آزاد کشمیر کی سعیدہ نرجس شہناز اور دالبندین کی زینب بی بی شہید ہوگئی ہیں۔ شہید ہونیوالوں میں رشیداں بی بی‘ محمود ارشد‘ ایبٹ آباد کے زاہد گل، ڈاکٹر امیر علی لاشاری، ملتان کے سید اسد مرتضیٰ گیلانی، مظفر گڑھ کے عبد الرحمن اور انکی بیوی شہناز قمر بھی شہید ہو گئیں۔ اسلام احمد، بشرا بی بی‘ محمد حسرت ولد علی اصغر، عظیم خان ولد قادر خان، محمد ادریس ولد دین محمد، عامر محمود ملوک، گل شہناز زوجہ غلام ربانی، نجمہ زوجہ مختار احمد خان، نور محمد ولد امیر خان بھی سانحہ منیٰ میں شہید ہوئے ہیں۔ کوئٹہ کے محمد اسلم ولد محمد اسحاق اور کوئٹہ کی ہی مدینہ بی بی‘ توصیف افتخار ولد اافتخار احمد، محمد اسماعیل خان ولد ہدایت علی خان، بی بی زارا، عبدالاحد، حاجی عباس خان، تلمیز احمد کی شہادت کی تصدیق ہو گئی ہے۔ جھنگ کے سراج احمد، لاہور کے میاں محمد ریاض، سانگلہ ہل کے محمد عارف، عزیز مائی‘ بی بی شاکرا‘ آصف خان ولد جان سید محمود، محمد ابراہیم خان ولد محمد گل اور محمد حسن خان ولد محمد امین خان بھی شہید ہو گئے ہیں۔ دوسری طرف 92 نیوز نے پانچ مزید پاکستانیوں کی سانحہ منیٰ میں شہادت کی تصدیق کی ہے۔ ان میں لاہور کی خورشید بیگم‘ نہال الدین محمدزکریاحسین‘ پشاور کے شیر افضل اور ملتان سے تعلق رکھنے والی سات سال کی ثمرین شامل ہیں۔