Saturday, July 13, 2024

سانحہ منیٰ : ایک اور پاکستانی کی شہادت کی تصدیق‘ مکہ میں سپردخاک کر دیا گیا

سانحہ منیٰ : ایک اور پاکستانی کی شہادت کی تصدیق‘ مکہ میں سپردخاک کر دیا گیا
October 18, 2015
پشاور (92نیوز) پشاور سے تعلق رکھنے والے صالح محمد کی سانحہ منیٰ میں شہادت کی تصدیق ہو گئی ہے۔ صالح محمد حادثے کے بعد مکہ کے ہسپتال میں زیر علاج رہے۔ ان کو مکہ میں سپرد خاک دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ منی میں پشاور کے علاقے ہزارخوانی سے تعلق رکھنے والے صالح محمد کی شہادت تصدیق ہو گئی ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق صالح محمد سانحے کے بعد مکہ کے ہسپتال میں کومہ میں رہے۔ صالح محمد کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ اور فنگر پرنٹس کے ذریعے کی گئی ہے۔ صالح محمد کی اہلیہ بھی سانحے میں بے ہوش ہو گئی تھی اور وہ یکم اکتوبر کو پاکستان واپس آ چکی ہیں۔ صالح محمد کی تدفین مکہ میں کر دی گئی ہے۔