Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سانحہ منیٰ میں 99 پاکستانی حجاج شہید ہوئے‘ 77 کی تدفین ہو چکی: سینیٹ میں وزیر مذہبی امور کے بیان پر ہنگامہ

سانحہ منیٰ میں 99 پاکستانی حجاج شہید ہوئے‘ 77 کی تدفین ہو چکی: سینیٹ میں وزیر مذہبی امور کے بیان پر ہنگامہ
October 13, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ سانحہ منیٰ میں 99 پاکستانی حجاج شہید ہوئے۔ 77 کی تدفین ہو چکی‘ 22 کے حوالے سے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ 18 تاحال لاپتہ ہیں۔ حکومتی نااہلی کے خلاف اپوزیشن کے تمام سینیٹرز نے ایوان سے واک آوٹ کیا۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ منیٰ کے بعد پہلی مرتبہ ایوان میں پالیسی بیان دیتے ہوئے سردار یوسف نے کہا کہ حادثہ سعودی عرب میں ہوا۔ سعودی قوانین کی وجہ سے حجاج کی تلاش اور رابطوں میں تاخیر ہوئی۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق 99 شہید ہوئے۔ 77 کی تدفین ہوئی‘ 22 کی جلد تدفین کر دی جائے گی۔ 18 تاحال لاپتہ ہیں جن کا تلاش کے باوجود فی الوقت کوئی سراغ نہیں مل سکا جس پر چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ آپ کے بیان سے تو لگتا ہے کہ ہم انہیں بھول جائیں کیونکہ نہ تو آپ کچھ کر رہے ہیں اور نہ ہی سعودی حکومت کچھ کر رہی ہے۔ ہم سے تو ایران اور بھارت اچھے ہیں جنہوں نے نہ صرف اپنے شہریوں کا فوری سراغ لگایا بلکہ ان کی میتیں بھی اپنے ملک واپس لے گئے۔ سردار یوسف نے کہا کہ ہم اپنی حج پالیسی کی وجہ سے میتیں پاکستان نہیں لا سکتے۔ شہداءکی تدفین ورثاءکی رضا مندی سے ہوئی۔ 3 سے 4 لوگوں نے میتیں پاکستان لانے کی درخواست کی ہے جس پر غور کر رہے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان سعودی حکومت کے سامنے بے بس ہے‘ ہم تو ان سے معلومات بھی نہیں لے سکتے۔ سینیٹر ستارہ ایاز نے کہا کہ ان سمیت کئی سینیٹر حج کے لئے گئے تھے۔ بھگدڑ کے بعد چیئرمین سینیٹ نے انہیں تلاش کر کے رابطہ کیا جبکہ وزارت نے کئی روز تک انہیں پوچھا ہی نہیں۔ اگر سینیٹرز کا یہ حال ہے تو اندازہ لگا لیں کہ عوام کا کیا حال ہو گا۔ سردار یوسف کا کہنا تھا کہ حج آپریشن مکمل ہونے کے بعد ورثاءکو سعودی عرب لے جائیں گے جس پر مختلف سینیٹرز نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ لاشوں کی شناخت ابھی ہوئی ہے۔ جن کے پیارے نہیں مل رہے کیا وہ حج آپریشن مکمل ہونے کا انتظار کرتے رہیں۔ تمام اپوزیشن سینیٹرز نے حکومتی رویے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے واک آو¿ٹ کر دیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔