Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سانحہ منیٰ میں گیارہ پاکستانی شہید تئیس زخمی ہوئے، متاثرہ افراد کو معاوضوں کی ادائیگی میں پیشرفت نہیں ہوئی: وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف

سانحہ منیٰ میں گیارہ پاکستانی شہید تئیس زخمی ہوئے، متاثرہ افراد کو معاوضوں کی ادائیگی میں پیشرفت نہیں ہوئی: وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف
October 7, 2015
ریاض (نائنٹی ٹو نیوز) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کا کہنا ہے کہ سانحہ منیٰ کے بعد چونتیس پاکستانی تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ جو پاکستانی سعودی عرب سے اپنے پیاروں کی میتیں لانا چاہتے ہیں ان کو ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کا مکہ میں نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سانحہ منیٰ کے بعد سے اب تک ہمارے لوگ اور حج مشن حکام کام پر لگے ہوئے ہیں اور حادثے میں  شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے بارے میں معلومات اکٹھی کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تک ایک پاکستانی سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بھانجے اسد گیلانی کی میت پاکستان پہنچائی گئی ہے۔ جو پاکستانی سعودی عرب سے اپنے پیاروں کی میتیں لانا چاہتے ہیں ان کو ہر طرح کی مدد فراہم کی جائے گی۔ سردار یوسف کا کہنا تھا کہ زیادہ تر شہدا کے ورثا نے اپنے پیاروں کی سعودی عرب میں ہی تدفین کا کہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ سعودی حکام سے کہا ہے کہ کسی پاکستانی شہری کی تدفین ہماری اجازت کے بغیر نہ کی جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کرین حادثے میں گیارہ پاکستانی شہید اور تئیس زخمی ہوئے تھے۔ کرین حادثے کے متاثرہ افراد کو معاوضوں کی ادائیگی میں پیشرفت نہیں ہوئی۔ سردار یوسف کا مزید کہنا تھا کہ کرین اور منیٰ حادثے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔