Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سانحہ منیٰ میں مزید 2 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق ہو گئی

سانحہ منیٰ میں مزید 2 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق ہو گئی
October 7, 2015
کوئٹہ (92نیوز) سانحہ منیٰ میں مزید دو پاکستانی شہید ہو گئے ہیں۔ لواحقین نے کوئٹہ کے حاجی غلام محی الدین اور بنوں کے حاجی محمد ریاض کی شہادت کی تصدیق کر دی۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ایئرپورٹ کے قریب رہائش پذیر حاجی غلام محی الدین کے بیٹے نے تصدیق کی ہے کہ ان کے والد منیٰ حادثے میں شہید ہو گئے۔ شہادت کی تصدیق سعودی عرب میں موجود رشتہ داروں کو سعودی حکومت نے کی۔ حاجی غلام محی الدین اہلیہ اور دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ حج کی سعادت کے لئے سعودی عرب گئے تھے۔ وہ سانحہ منیٰ کے بعد سے لاپتہ تھے۔ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے ایمل خیل کے رہائشی حاجی محمد ریاض منیٰ سانحے میں شدید زخمی ہوئے اور مکہ مکرمہ کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ حاجی محمد ریاض کے اہل خانہ کو حکام کی طرف سے اطلاع دی گئی ہے کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگئے ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔