Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سانحہ منیٰ میں شہید پاکستانیوں کی تعداد تینتالیس ہو گئی، اکسٹھ اب بھی لاپتہ، نائنٹی ٹو نیوز نے فہرست جاری کردی

سانحہ منیٰ میں شہید پاکستانیوں کی تعداد تینتالیس ہو گئی، اکسٹھ اب بھی لاپتہ، نائنٹی ٹو نیوز نے فہرست جاری کردی
September 29, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) سانحہ منیٰ میں شہید پاکستانیوں کی تعداد تینتالیس ہو گئی۔ سانحے میں اب بھی اکسٹھ پاکستانی لاپتہ ہیں۔ دیگر پاکستانی حجاج کرام کی حالت لاوارثوں جیسی ہے۔ نائنٹی ٹو نیوز مشکل وقت میں دکھی خاندانوں کی مدد میں پیش پیش ہے۔ پاکستان میں نائنٹی ٹو نیوز کا خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے جبکہ سعودی ذرائع سے تصدیق کا عمل جاری ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نے تینتالیس پاکستانی حجاج کی شہادت کی تصدیق کر دی لیکن وزرات مذہبی امور نے جو فہرست جاری کی ہے اس میں چالیس شہدا کے نام ہیں۔ سانحہ منیٰ کو پانچ دن گزرنے کے بعد وزرات مذہبی امور کو پاکستان میں اپنے پیاروں کے بارے میں جاننے والوں کے ذہنی کرب کا خیال تو آ ہی گیا۔ چالیس شہدا کی ایک فہرست جاری کر دی جبکہ نائنٹی ٹو نیوز نے اُن شہدا کی تفصیلات بھی جاری کی ہیں جن کو سرکاری فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔ نائنٹی ٹو نیوز نے سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والے اورلاپتہ افراد کے بارے میں خصوصی سیل قائم کیا ہے جو چوبیس گھنٹے کام کر رہا ہے۔ شہید ہونیوالوں میں ڈاکٹر حیدر علی، حفصہ شعیب زرین نسیم، میرپور آزاد کشمیر کی سیدہ نرجس شہناز، دالبندین کی زینب بی بی، رشیداں بی بی، محمود ارشد، ایبٹ آباد کے زاہد گل، ڈاکٹر امیر علی لاشاری، ملتان کے سید اسد مرتضیٰ گیلانی، مظفرگڑھ کے عبدالرحمن اور ان کی بیوی شہناز قمر بھی شہید ہو گئیں۔ اسلام احمد، بشرا بی بی، محمد حسرت ولد علی اصغر، عظیم خان ولد قادر خان، محمد ادریس ولد دین محمد، عامر محمود ملوک، گل شہناز زوجہ غلام ربانی، نجمہ زوجہ مختار احمد خان، نور محمد ولد امیر خان، حسین نقی، ناصر اقبال اور قمر خان بھی سانحہ منی میں شہید ہوئے ہیں۔ کوئٹہ کے محمد اسلم ولد محمد اسحاق اور کوئٹہ کی ہی مدینہ بی بی، توصیف افتخار ولد افتخار احمد، محمد اسماعیل خان ولد ہدایت علی خان، بی بی زارا، عبدالاحد، حاجی عباس خان، تلمیز احمد اور پروفیسر محمد افتخارکی شہادت کی تصدیق ہو گئی ہے۔ جھنگ کے سراج احمد، لاہور کے میاں محمد ریاض، سانگلہ ہل کے محمد عارف، عزیز مائی، بی بی شاکرا، آصف خان ولد جان سید محمود، محمد ابراھیم خان ولد محمد گل اور محمد حسن خان ولد محمد امین خان بھی شہید ہو گئے ہیں۔ ادھر نائنٹی ٹو نیوز نے سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والے اُن افراد کی بھی فہرست جاری کی ہے جن کو وزرات مذہبی امور نے یکسر نظرانداز کیا ہے ان میں لاہور کی خورشید بیگم، نہال الدین، محمد زکریا حسین، پشاور کے شیر افضل اور ملتان سے تعلق رکھنے والی سات سال کی ثمرین شامل ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔